4 مئی، 2023، 12:50 PM

بھارتی ریاست منی پور میں تشدد کے بعد آرمی کا فلیگ مارچ، 8 اضلاع میں کرفیو

بھارتی ریاست منی پور میں تشدد کے بعد آرمی کا فلیگ مارچ، 8 اضلاع میں کرفیو

بھارت کی ریاست منی پور میں پُرتشدد واقعات کے بعد 8 اضلاع میں کرفیو نافذ کر کے فوج کو بھی تعینات کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ درج فہرست قبائل کے درجے پر عدالتی حکم کے حوالہ سے قبائلی گروپوں کے احتجاج کے درمیان فوج نے آج منی پور تشدد زدہ علاقوں میں فلیگ مارچ کیا۔ امپھال، چراچاندپور اور کانگاپوکی میں تشدد بھڑکنے کے بعد گزشتہ رات منی پور کے 8 اضلاع میں کرفیو نافذ کر دیا گیا۔

منی پور حکومت نے ریاست میں اگلے پانچ دنوں کے لیے موبائل انٹرنیٹ پر پابندی عائد کر دی ہے۔ بڑھتے ہوئے تشدد کو روکنے کے لیے فوج اور آسام رائفلز کو طلب کیا گیا ہے۔ صورت حال کو قابو میں کرنے کے لیے فوج اور آسام رائفلز کی جانب سے آج فلیگ مارچ کیا گیا۔ تشدد کے بعد ریاست کے مختلف علاقوں میں تقریباً 4 ہزار لوگوں کو فوج کے کیمپوں اور سرکاری دفاتر کے احاطوں میں پناہ دی گئی تھی۔

ہ تشدد 'آدیواسی ایکتا مارچ' کے دوران بھڑک اٹھا تھا جس میں طلباء کی ایک تنظیم نے ماتئی کمیونٹی کو شیڈول ٹرائب (ایس ٹی) زمرہ میں شامل کرنے کے مطالبے کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ آل ٹرائبل اسٹوڈنٹس یونین آف منی پور (اے ٹی ایس یو ایم) نے کہا کہ ماتئی برادری کو ایس ٹی زمرہ میں شامل کرنے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے، جس کے خلاف اس نے مارچ کی کال دی ہے۔

ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ ریلی میں ہزاروں مشتعل افراد نے حصہ لیا اور توربنگ کے علاقے میں قبائلیوں اور غیر قبائلیوں کے درمیان تشدد کی اطلاعات ہیں۔ افسر نے بتایا کہ پولیس نے ہجوم پر قابو پانے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغے۔ انہوں نے کہا کہ حالات کشیدہ ہیں، لیکن بہت سے مشتعل افراد نے پہاڑیوں کے مختلف حصوں میں گھروں کو لوٹنا شروع کر دیا ہے۔

News ID 1916250

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha